سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کر رہے ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔


