پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ بھی چوہدری یسین کو ووٹ دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگر چوہدری یسین کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا تو بیرسٹر گروپ ان کا ساتھ دے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک اہم رہنما نے بیرسٹر گروپ سے رابطہ کیا ہے جس میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ نے کہا ہے کہ ووٹ ضرور دیں گے لیکن تمام معاملات ٹیبل پر طے کیے جائیں گے۔ طے پایا ہے کہ چوہدری یسین حلقہ جاتی امور میں مداخلت نہیں کریں گے اور سیاسی معاملات میں دونوں گروپس ایک دوسرے کے لیے رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ کو ایک اہم وزارت ملنے کا بھی امکان ہے۔پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باوجود مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت جلد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔


