ڈپٹی کمشنر دیامر، کیپٹن (ر) عطاء الرحمن کاکڑ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر شدید برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت فی الحال بند کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مسافروں اور سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں احتیاط برتیں اور متبادل راستہ شاہراہ قراقرم (کے کے ایچ) استعمال کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں موسم میں بہتری آئی تو شاہراہ بابوسر کو کھولنے کے حوالے سے عوام کو بروقت میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔


