دوحہ:خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی قطر فاؤنڈیشن میں محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات۔

Date:

دوحہ میں پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹوزرداری نےقطر فاؤنڈیشن میں شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات کی، جس میں تعلیم، صحت، اختراع اور خواتین کے بااختیار ہونے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شیخہ موزا بنت ناصر کی تعلیم اور انسانی ترقی کے فروغ میں بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایجوکیشن ابوو آل (EAA) پروگرام کے تحت پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کی جامعات اور قطر فاؤنڈیشن کے درمیان تعلیمی اشتراک کو مزید فروغ دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

شیخہ موزا بنت ناصر نے پاکستانی طلبہ کی کارکردگی اور تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی، جبکہ خاتونِ اوّل نے ان کے فلسطین کے حق میں مؤقف اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، خواتین کے بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...