ستائیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ,پی ٹی آئی کا ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

Date:

ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔

نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور مجوزہ آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیر اسعد محمود، اسلم غوری، مولانا عبید الرحمان، اخونزادہ حسین اور ریاض احمد بھی شریک ہیں۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ میں زیر غور 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے درمیان اس بات پر مشاورت ہو رہی ہے کہ ترمیم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے تاکہ اپوزیشن کی آواز مضبوط اور متحد ہو کر پارلیمنٹ کے اندر پیش کی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related