ستائیس ویں آئینی ترمیم، وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا

Date:

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا اہم کام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاؤنج میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی ایف، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کی جائے گی اور شرکاء کو ترمیم کے اہم نکات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسپیکر ایاز صادق پارلیمانی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ اتفاقِ رائے کی کوشش کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اتحادی اراکینِ اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 125، پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں اور حکومت کو اس وقت مجموعی طور پر 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم...

یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں،چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے...

ایران کی عسکری صلاحیت امریکی جنگی جہازوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن جائے گی,روسی میڈیا

وسی اخبار راسیسکایا گازیتا نے ایک رپورٹ میں خطے...