امریکا،ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک،عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

Date:

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ول میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوا، جس سے قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

حادثے کے وقت طیارہ امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں واقع ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں تھا۔ لوئی ول کے میئر کے مطابق طیارے میں تقریباً دو لاکھ اسی ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، جس کے باعث حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے حادثہ سے گھنے کالے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور آگ کی شدت نے اردگرد کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام آنے اور جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، جبکہ حکام نے ایئرپورٹ سے تقریباً پانچ میل کے فاصلے پر عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عراق پر حملے کے اصلی محرک سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے

ڈک چینی نے نائب صدر کی حیثیت سے 2001...

ایران:ملٹری پریڈ میں میزائلوں اور سینٹری فیوج مشینوں کی نمائش

ایران نے 4 نومبر کو ایک شاندار فوجی پریڈ...