اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئےگی،خواجہ آصف

Date:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، اور اگلے ہفتے اس کی واضح شکل سامنے آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کس بات پر بحث ہو رہی ہے، کیونکہ اس مرحلے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے ان کا حق ہے، تاہم حتمی فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بات چیت تبھی مؤثر ہوتی ہے جب پیش رفت کی امید ہو، بصورت دیگر یہ وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفد روانہ ہو چکا ہے اور کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، امید ہے افغانستان دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...