امریکا میں نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب کے بعد سیاسی ماحول میں نئی گرمی آگئی ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات خود بیان کیں۔
ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیویارک کے میئر کا عہدہ جیت لیا۔
ریپبلکنز کو شکست،امریکاکی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی ڈیموکریٹس کامیاب
الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن امیدوار کی ناکامی کی دو بڑی وجوہات ہیں پہلی یہ کہ وہ خود بیلٹ پر موجود نہیں تھے، اور دوسری وجہ امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے جس نے عوامی اعتماد کو متاثر کیا۔

ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ الیکشن نیویارک کے عوام کے بہتر مستقبل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
ادھر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت اور ظہران ممدانی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اوباما نے کہا کہ ان نتائج نے ایک بار پھر ظاہر کردیا ہے کہ عوام امید، برابری اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔


