پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا فیصلہ

Date:

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور پارلیمانی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس قومی اسمبلی میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کی، جبکہ ارکانِ اسمبلی، پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو صوبائی خودمختاری پر حملہ اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے ہر سطح پر مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین، جمہوریت اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کی محافظ ہے اور کسی بھی غیر آئینی ترمیم کو منظور نہیں ہونے دے گی۔

پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی فوری تعیناتی کی جائے تاکہ ایوان میں جمہوری توازن بحال ہو۔

اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر احمد چٹھہ اور بلال اعجاز کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جبکہ چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کے لیے بھی قرارداد منظور کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کو غیر آئینی ترامیم کے خلاف متحد ہونا چاہیے، کیونکہ 1973ء کا آئین قومی اتفاقِ رائے کا نتیجہ ہے اور اس میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمان فارم 47 کی پیداوار ہے، اس لیے اسے کسی آئینی ترمیم کا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ستائیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ,پی ٹی آئی کا ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف...

کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

سندھ میں رواں سال ڈینگی کے کیسز اور ہلاکتوں...

دوحہ:خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی قطر فاؤنڈیشن میں محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات۔

دوحہ میں پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹوزرداری نےقطر...