چین کے تیان گونگ اسپیس اسٹیشن نے خلا میں براہِ راست آکسیجن اور راکٹ فیول تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی

Date:

چین نے خلا میں پائیداری کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ چین کے تیان گونگ اسپیس اسٹیشن نے خلا میں براہِ راست آکسیجن اور راکٹ فیول تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،جو کہ دنیا کی پہلی ایسی کامیابی ہے جو مستقبل کے خلائی مشنز کی بنیاد بدل سکتی ہے۔

چینی سائنس دانوں نے الیکٹرولائسز کے عمل کے ذریعے خلا بازوں کے خارج کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور اسٹیشن میں جمع شدہ پانی کو آکسیجن اور میتھین پر مبنی راکٹ ایندھن میں تبدیل کیا۔

اس بند نظامِ حیات کے ذریعے خلا باز طویل عرصے تک مدار میں قیام کر سکیں گے، بغیر زمین سے رسد پر انحصار کیے،جو چاند اور مریخ جیسے طویل المدتی مشنز کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

تجربے سے یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ نظام خلا کی کم کششِ ثقل  میں مسلسل کام کر سکتا ہے اور توانائی کا بہت کم ضیاع ہوتا ہے، وہ چیلنج جس سے ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی طویل عرصے سے نبرد آزما ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ، چین کا تیان گونگ اسٹیشن اب محض زمین کے گرد گردش نہیں کر رہا بلکہ خود کفیل انسانی بستیوں کے قیام کی بنیاد رکھ رہا ہے — جو مستقبل میں خلا میں مستقل انسانی موجودگی کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان طالبان حکومت کے دور میں افغانستان میں جسمانی سزاؤں کا سلسلہ بدستور جاری

کابل: افغان طالبان حکومت کے دور میں افغانستان میں...

گزشتہ رات اسرائیل کے لیے ایک نہایت مشکل شام تھی، نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے...

امریکا،ایران پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

: ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے...