ستائیس ویں آئینی ترمیم، وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا

Date:

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا اہم کام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاؤنج میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی ایف، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کی جائے گی اور شرکاء کو ترمیم کے اہم نکات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسپیکر ایاز صادق پارلیمانی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ اتفاقِ رائے کی کوشش کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اتحادی اراکینِ اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کے 125، پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں اور حکومت کو اس وقت مجموعی طور پر 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل استنبول میں ہوگا

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا...

اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئےگی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں...

صدر زرداری کی امیر قطر سے ملاقات؛شیخ تمیم کی پاک سعودی دفاعی معاہدے کی تعریف

صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں امیرِ قطر...

انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت مسترد کرنیکا فیصلہ، لاہورہائی کورٹ نےریمانڈ بیک کر دیا

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے ضمانت کیس...