امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے طیاروں کی تعداد سے متعلق نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 نہیں بلکہ 8 طیارے تباہ کیے گئے تھے۔
میامی میں ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مختلف اخبارات میں اس حوالے سے متضاد خبریں دیکھی ہیں ، کسی نے 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کیا، تو کسی نے ایک ملک کے نقصان کی بات کی، تاہم زیادہ تر اخبارات جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے تھےانہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے، کیونکہ یہ کشیدگی ٹیرف کے ذریعے کم کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق امریکی صدر مختلف مواقع پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے پہلی مرتبہ تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے 8 طیاروں کے گرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


