راکھی ساونت کا حقیقی والد کون، اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا،سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

Date:

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور معروف رقاصہ راکھی ساونت نے ایک اور حیران کن دعویٰ کر دیا ہے، جس نے بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر نئی ہلچل مچا دی ہے۔

راکھی ساونت، جو اپنے بے باک انداز، بولڈ بیانات اور غیر متوقع تبصروں کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، نے حالیہ دنوں ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کے انتقال سے قبل چھوڑے گئے ایک خط میں لکھا تھا کہ تمہارے حقیقی والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

راکھی کے مطابق میری والدہ کے انتقال کے بعد مجھے ایک خط ملا، جس میں لکھا تھا کہ تم ہمیشہ پوچھتی تھی تمہارے باپ کون ہیں، تو جان لو کہ تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ انکشاف والدہ کے انتقال کے بعد ہی معلوم ہوا۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی کئی متنازع بیانات کے باعث سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے، اور انہیں عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھی دیکھا گیا۔

راکھی کے تازہ ترین دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کے بیان کو محض شہرت حاصل کرنے کی نئی کوشش قرار دیا، جبکہ دیگر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب وائٹ ہاؤس راکھی کے لیے نیا شو لانچ کرے گا،تاہم، راکھی ساونت نے اپنے بیان کی مزید تفصیلات یا ثبوت پیش نہیں کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی میں تصادم،10 افراد ہلاک 6 زخمی

بلوچستان کے ضلع چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر...

محسن نقوی کا بڑا اعلان،انڈر نائنٹین ٹیم کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19...

ایران ماہانہ تین ہزار راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین

امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی کی ایک...

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں منشیات کے خلاف...