ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

Date:

وفاقی حکومت نے مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، آئینی تقاضوں کے تحت کسی بھی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل کابینہ کی منظوری لازم ہوتی ہے، اسی مقصد کے لیے یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر تفصیلی غور کیا جائے گا، اور کابینہ سے منظوری کے بعد اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد یہ مسودہ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا، جہاں دو روز تک اس پر بحث متوقع ہے۔ ان کے بقول،اگر سینیٹ میں ترمیم پیر کو منظور ہوگئی تو اگلے پیر یا منگل کو اسے قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

مشیرِ وزیراعظم نے بتایا کہ مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں دُہری شہریت کے خاتمے کی تجویز شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاقِ رائے موجود ہے، جب کہ حکومت آرٹیکل 243 جو مسلح افواج کے آئینی کردار سے متعلق ہے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں چاہتی۔

رانا ثنااللہ کے مطابق،آئینی اصلاحات کے ذریعے ادارہ جاتی تجربات اور تجاویز کو بہتر انداز میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، اگر کابینہ اور پارلیمنٹ دونوں ایوانوں سے یہ ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو یہ آئینِ پاکستان میں ایک اہم تبدیلی قرار دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دشمن کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں ، اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے ایک بار پھر...

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی...

صدر آصف علی زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت...

حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کب ہوگی تاریخ بھی بتادی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ...