راولپنڈی میں دلخراش واقعہ، سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے متعدد بار زیادتی، کروڑوں روپے ہتھیائے اور پھر زہر دے کر مار ڈالا

Date:

راولپنڈی میں ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں سود خوروں نے ایک شادی شدہ خاتون کو نہ صرف کروڑوں روپے سے محروم کیا بلکہ اسے متعدد بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر بالآخر زہر دے کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ میں پیش آیا، جہاں مقامی جیولرز اور فنانس بینک کے ایک ملازم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو لین دین کے معاملے میں پھنسایا، بلیک میل کیا اور اسے زہریلی گولیاں کھلا دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر شیراز آفتاب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق ان کی اہلیہ نے مرنے سے قبل بتایا کہ طلحہ جیولرز کے مالک عدیل نے اسے جھانسے میں لے کر شادی کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء، جو تقریباً 40 تولے کے قریب تھیں، ہتھیالیں۔

بعدازاں اس نے موسیٰ نامی شخص اور موبی لنک فنانس بینک کے ملازم جواد سے ملوایا، جنہوں نے خاتون کے نام پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات گروی رکھ کر قرض حاصل کیا۔ جب خاتون نے رقم واپس مانگی تو ملزمان نے اسے دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

شوہر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو بدنام کرنے اور جیل بھجوانے کی دھمکیاں دیں، جس کے خوف سے وہ گھر میں موجود نقدی اور پرائز بانڈ تک انہیں دیتی رہی۔ جب ملزمان کو یقین ہوگیا کہ وہ مکمل طور پر ان کے قابو میں ہے تو انہوں نے متعدد بار اس کے ساتھ زبردستی کی اور سود و بھتے کے نام پر پیسے بٹورتے رہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے والد گھر سے کام پر نکل جاتے تھے تو ملزمان گھر آ جاتے یا اہلیہ کو باہر بلا لیتے۔ ان کے مطابق گھر میں گندم میں رکھنے والی گولیاں موجود ہی نہیں تھیں،

لہٰذا اہلیہ کو زہر دینا انہی ملزمان کی سازش تھی۔ خاتون کے فون سے ملنے والی ویڈیوز میں بھی اس نے جیولرز عدیل، موسیٰ اور بینک ملازم جواد پر سود کے لین دین، بلیک میلنگ، زیادتی اور زہر دینے کے الزامات عائد کیے۔

پولیس نے قتل اور مبینہ زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ اے ایس پی گوجر خان دانیال کاظمی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

جبکہ مقتولہ کا نزع کے عالم میں دیا گیا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے واقعے کے ذمہ داروں کے نام خود بتائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد...

آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم،پیپلز پارٹی حمایت کریگی،بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...