پاکستان،افغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، پاکستان کا دہشت گردی سے متعلق مؤقف برقرار

Date:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے دوطرفہ مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تاڑر کے مطابق پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔

عطاء تاڑر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان تاحال دوحہ امن معاہدے 2021 کے تحت اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبے اور امن و استحکام کی خواہش کا اعادہ کرتا ہے، تاہم پاکستان طالبان حکومت کے ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا پڑوسی ممالک کے مفاد کے منافی ہو۔

عطاء تاڑر نے کہا کہ پاکستان اپنی عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی پر کسی دباؤ کے بغیر عمل درآمد کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...