ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بڑی کارروائی،ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ 14 مغوی بازیاب

Date:

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغواکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغوی مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

واقعہ پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی میں پیش آیا، جہاں مزدوروں کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی ڈیرہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق دورانِ کارروائی اغواکاروں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کا پولیس کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 14 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

آپریشن ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرِ نگرانی کیا گیا، جنہوں نے پولیس ٹیموں کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے ایس پی پہاڑپور، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد...

آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم،پیپلز پارٹی حمایت کریگی،بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...