جنگ میں بھارت کے جتنے طیارے گرائےاس کی تعداد پر قائم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Date:

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت کے جتنے طیارے پاکستان نے گرائے، اس کی تعداد پر پاکستان آج بھی قائم ہے، البتہ ابہام صرف گرائے گئے طیاروں کے ماڈل، جیسے رافیل یا دیگر اقسام، کے بارے میں ہے۔

انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی بہادر فضائیہ نے جس تعداد میں بھارتی طیارے گرائے، وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

پاک فضائیہ نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر دنیا کو حیران کیا، جس کے بعد جنگ بندی کی درخواست خود بھارت نے امریکی صدر سے کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اور تیاری جدید اور مؤثر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کو پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد...

آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم،پیپلز پارٹی حمایت کریگی،بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...