آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم،پیپلز پارٹی حمایت کریگی،بلاول بھٹوزرداری

Date:

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے تاکہ آئین سے متعلق معاملات کو شفاف اور مؤثر انداز میں نمٹایا جا سکے۔

پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے حکومت کی حمایت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر نکات پر بھی غور ہونا چاہیے، کیونکہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں این ایف سی ایوارڈ دیا اور اٹھارہویں ترمیم جیسے اہم اقدامات کیے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ججز کی تقرری اور تبادلے سے متعلق حکومتی تجاویز پر اراکین کی آراء تقسیم رہیں۔ بعض اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ ججز کے تبادلے کا اختیار حکومت کو نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن کو ہی حاصل رہنا چاہیے۔

اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کے اثرات بالآخر سیاست دانوں پر ہی پڑتے ہیں، اس لیے اداروں کے درمیان توازن اور آئینی دائرہ کار کا احترام ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جنگ میں بھارت کے جتنے طیارے گرائےاس کی تعداد پر قائم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ...

نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد...