وفاقی کابینہ نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

Date:

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی،

کابینہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب، قیصر احمد شیخ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے، جو چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہی ہوگا۔

ترمیم میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائیکورٹ کے ججز کی مشترکہ سینیارٹی لسٹ اور سپریم جوڈیشل کمیشن کو یہ اختیار دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں کہ وہ ججز کی مرضی کے بغیر ہائیکورٹس یا ان کے علاقائی بنچز کے درمیان تبادلے کر سکے۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ اجلاس میں بطور ضمنی ایجنڈا پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد اسے سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس اتوار کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے، جہاں ترمیم پر بحث کے بعد پیر کو اس کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی پیشکش کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مودی کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک

پاکستان  کےوزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا اور...

جنگ میں بھارت کے جتنے طیارے گرائےاس کی تعداد پر قائم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ...