سرگودھا کے رہائشی دلہا کے ساتھ شادی کے روز ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔دلہا میاں اپنی برات لے کر چنیوٹ پہنچا تو یہ معلوم ہوا کہ دلہن کو اس کے والدین پہلے ہی کسی اور کے ساتھ بیاہ کر رخصت کر چکے ہیں۔
دلہا کے مطابق دلہن کے گھر والوں نے شادی کے اخراجات خود برداشت کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے لیے اس نے اپنے مال مویشی فروخت کر کے تقریباً آٹھ لاکھ روپے خرچ کیے۔
تاہم تمام تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود دلہن اسے نہ مل سکی۔ واقعہ کے بعد دلہا نے پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی، جس پر پولیس نے دونوں خاندانوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور مزید تفتیش کے لیے پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔


