مودی کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک

Date:

پاکستان  کےوزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلائی جانے والی پاکستان مخالف جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے پاک فوج پر مساجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، یہاں تک کہ ایک ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات نے وضاحت کی کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے ایسی کسی واقعے کی تصدیق نہیں کی۔

سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق، وائرل ویڈیو کسی حقیقی فوٹیج پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔

وزارت نے بتایا کہ یہ جعلی مہم ایک سیاسی بیان سے شروع ہوئی جسے افغان اکاؤنٹس نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، تاہم عوامی ردعمل کے بعد چودہ گھنٹے کے اندر خود افغان اکاؤنٹ نے اعتراف کیا کہ ویڈیو دراصل اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا باقاعدگی سے جھوٹے دعوؤں کے ذریعے مذہبی جذبات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جب کہ بھارت اور افغانستان مل کر جعلی مواد کے ذریعے پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر پابندی کے پس پردہ چھپے تلخ حقائق آشکار

بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال...

قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی...

ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی جس کی وجہ سے معاملات تلخ ہوئے: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق...