ایران پاکستان وزرائے خارجہ کا رابطہ،اہم علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے مطابق ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مکالمہ ضروری ہے، اور ایران اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب کو افغانستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور ان کے نتائج سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سری لنکن کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی...

پاکستان کے نام ایک اور اعزاز، عروشہ سعید نے قوم کا سر فخرسے بلندکردیا

پاکستان کی بیٹی نے ملک کا نم روشن کیا...

موٹے اور ذیابطیس میں مبتلا افراد امریکا نہیں جاسکیں گے، پابندی لگ گئی

امریکی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت اعلان...

وفاقی کابینہ نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے...