نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔سری لنکن ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
ان میچوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور سیریز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 17 نومبر سے ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک جاری رہے گا۔پی سی بی کے مطابق یہ مقابلے نہ صرف شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ موقع فراہم کریں گے بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔


