موٹے اور ذیابطیس میں مبتلا افراد امریکا نہیں جاسکیں گے، پابندی لگ گئی

Date:

امریکی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت اعلان کیا ہے کہ موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان بیماریوں میں مبتلا افراد کی ویزا درخواستیں مسترد کر دی جائیں۔

حکومت کے مطابق یہ اقدام صحت کے خطرات کو کم کرنے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے خاص طور پر وہ افراد متاثر ہوں گے جو موٹاپے یا ذیابیطس کی وجہ سے امریکی طبی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

اس فیصلے کو ٹرمپ دور کی سخت امیگریشن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے، جب مختلف ممالک کے پناہ گزینوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور امریکا میں داخلے کے لیے شرائط مزید سخت کر دی گئی تھیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون امیگریشن میں امتیازی سلوک کو بڑھا سکتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ حکام نے اس قانون کے نفاذ کی تاریخ اور ممکنہ اثرات کے بارے میں فی الحال کوئی وضاحت نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...