پاکستان کے نام ایک اور اعزاز، عروشہ سعید نے قوم کا سر فخرسے بلندکردیا

Date:

پاکستان کی بیٹی نے ملک کا نم روشن کیا عروشہ سعید نے ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 57 کلوگرام کرُش کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

یہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے حاصل کیا گیا پہلا تمغہ ہے۔ عروشہ سعید نے غیر معمولی مہارت، صلاحیت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کرُش کھلاڑیوں کے خلاف بہترین مقابلہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔

ان کی اس کامیابی نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ کرُش کیٹیگری میں یہ کامیابی روایتی اور مارشل اسپورٹس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شرکت کا ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

یہ تمغہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر پابندی کے پس پردہ چھپے تلخ حقائق آشکار

بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال...

قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی...

ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی جس کی وجہ سے معاملات تلخ ہوئے: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق...