ایس سی او وژن 2025 کے تحت اقدامات،آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز

Date:

آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہو گیا ایس سی او وژن 2025 کے تحت یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب، اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔

کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سینکڑوں نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں میں تربیت دے کر روزگار کے مواقع فراہم کر چکا ہے۔

ان منصوبوں کا بنیادی مقصد خطے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عالمی مارکیٹ میں ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی کے مطابق، آئی ٹی لیب کا قیام نوعمر قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور معاشرتی بحالی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "اس لیب کا مقصد قیدیوں کو ایک مثبت اور سیکھنے والے ماحول میں آئی ٹی کی باقاعدہ تعلیم دینا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد مفید شہری بن سکیں۔”

ایس سی او وژن 2025 کے تحت کوٹلی جیل میں قائم یہ آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے، جو خطے میں اصلاحی تعلیم کے نئے دور کا آغاز ہے۔

ایس سی او کے یہ قابلِ تحسین اقدامات نہ صرف آزاد جموں و کشمیر میں بے روزگاری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، ایجنڈا جاری

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون...

سری لنکن کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی...

ایران پاکستان وزرائے خارجہ کا رابطہ،اہم علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی مہر...

پاکستان کے نام ایک اور اعزاز، عروشہ سعید نے قوم کا سر فخرسے بلندکردیا

پاکستان کی بیٹی نے ملک کا نم روشن کیا...