بل کی منظوری کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
تاہم ایوان میں ترمیم کی منظوری کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا
اس دوران اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ میں آج اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں، مجھے ڈی نوٹیفائی کردیا جائے۔
انھوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے فخر ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے جتنی عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی کسی صدر وزیراعظم کو نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے اب آپ کر رہے ہیں پی ٹی آئی آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت میری بیگم گرفتار ہوئی تھی، میرے 10 فیملی ممبر اٹھائے گئے، کس پی ٹی آئی رکن نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی۔


