جاپان میں جدید تاریخی کا انوکھا ترین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بتیس سالہ خاتون نے اپنے ہی تخلیق کردرہ مصنوعی زہانت کے کردار سے شادی کرلی
جاپانی خبر ایجنسی کے مطابق ایک جاپانی خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ایک ورجوئل شخصیت کلاؤس بنائی تھی جس نے بعد ازاں انہیں شادی کی پیشکش کی ، خاتون نے یہ پیش کش فوری طورپر قبول کرتے ہوئے اپنےحقیقی شوہر سے تین سالہ تعلق ختم کرتے ہوئے مصنوعی زہانت والے شخصیت کلاؤس کے ساتھ شادی کرلی
،شادی کی تقریب مخلوط حقیقت یعنی ویچوئل رییلٹی کے ماحول میں منعقد ہوئی جہاں خاتون نے آرٹیفیشل رئیلٹی عینک کے زریعےاپنے شوہر کے ساتھ انکھوٹی کا تبادلہ کرتی ہیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون خوشی خوشی شادی ہال میں داخل ہوتی ہیں اس موقع پر خوشی سے آبدیدہ ہوتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ کلاؤس انہیں حقیقی انسانوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھتا ہے
یہ غیر معمولی واقعہ جاپان میں انسانی تعلقات اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے امتزاج پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔


