اسلام آباد کچہری حملہ،سہولت کار اور ہینڈلر دونوں گرفتار

Date:

اسلام آباد کچہری حملے سے متعلق ایک اوراہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں مقیم تھا، جہاں سے اسے حراست میں لیا گیا، جبکہ حملے کے ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جنہیں گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش حملے سے قبل سہولت کار اور حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں کے داخلی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ 36 زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل سیکیورٹی ادارے اس حملے میں ملوث موٹر سائیکل سوار کو بھی گرفتار کر چکے ہیں، جو حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان...

ستائیس ویں آئینی ترمیم کے منظور ہوتے ہی سپریم...

کیڈٹ کالج وانا حملہ،تمام دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سےنکلا

کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے حملے سے متعلق...

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط، بل آئینِ پاکستان کا حصہ بن گیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیمی...