ستائیس ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط، بل آئینِ پاکستان کا حصہ بن گیا

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی یہ بل آئینِ پاکستان کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے۔

یہ ترمیمی بل پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظوری حاصل کر چکا تھا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اس ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا گیا، جس میں آٹھ نئی ترامیم کو بھی شامل کیا گیا۔

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

ترمیم کے حق میں 234 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں صرف چار ووٹ پڑے۔ ان میں جے یو آئی (ف) کی تین خواتین ارکان سمیت چار ارکان نے واضح طور پر مخالفت کی اور شق وار منظوری کے دوران 59 مرتبہ کھڑے ہو کر اپنے اعتراض کا اظہار کیا۔

ووٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے، البتہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان نے ایوان میں رہتے ہوئے ترمیم کی مخالفت جاری رکھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سری لنکا کےخلاف سلو اوور ریٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم پرفیس کا20 فیصدجرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا...

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی بھی منظوری

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی...

افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان...

ستائیس ویں آئینی ترمیم کے منظور ہوتے ہی سپریم...