آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیےآج سینیٹ میں پیش کیا جائےگا

Date:

وزیرِ دفاع خواجہ آصف آج سینیٹ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق خواجہ آصف پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کریں گے۔

یہ تمام بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اب سینیٹ میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی پہلے ہی ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے چکی ہے، جس کے تحت آرمی چیف کے لیے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اور اس نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدتِ ملازمت دوبارہ سے شروع ہوگی۔

ترمیم کے مطابق آرمی چیف، بطور چیف آف ڈیفنس، پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

وزیراعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی تقرری کریں گے۔ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدتِ ملازمت 3 سال مقرر کی گئی ہے، جسے مزید 3 سال کے لیے بڑھایا بھی جا سکے گا۔آرمی ایکٹ کے مطابق 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کی ایران کو میزائل پروگرام بحال کرنے پر دوبارہ حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز خبردار...

خبردار سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ہے،سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے...

یوکرین کا روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرڈرون حملہ

روسی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی...