جسٹس امین الدین خان نے پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا،صدرمملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدراسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز سمیت دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت کے بعد جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔صدر کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون نے باضابطہ طور پر تقرری کا اعلان کیا۔
جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے اور رواں ماہ کے آخر میں ان کی ریٹائرمنٹ متوقع تھی۔ وہ 30 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھے۔


