انسانیت کے خلاف جرائم،شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم

Date:

بنگلادیش میں بڑی تبدیلی آگئی،ایک تاریخی اور غیر معمولی فیصلے کے تحت انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنادی۔

تین رکنی بینچ نے جسٹس غلام مرتضیٰ موجمدار کی سربراہی میں فیصلہ سنایا، جبکہ بینچ میں جسٹس شفیع العالم محمود اور جج محیط الحق انعام چوہدری بھی شامل تھے۔ عدالت نے یہ سزا شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائی اور 453 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بھی سزائے موت جبکہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ المامون کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک لیک آڈیو کال کے شواہد کے مطابق شیخ حسینہ نے احتجاجی طلبہ کے قتل کے احکامات دیے، ان کے مطالبات سننے کے بجائے حالات کو مزید بھڑکایا اور تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی۔

عدالت کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈرون، ہیلی کاپٹر اور مہلک ہتھیار استعمال کرنے کا حکم دے کر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ شیخ حسینہ واجد اور اسد الزماں کمال مسلسل مفرور ہیں، عدالت کی جانب سے بھیجے گئے متعدد نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے کو ٹریبونل نے ملزمان کا ’اعترافِ جرم‘ قرار دیا۔

اس کے برعکس سابق آئی جی عبداللہ المامون واحد ملزم تھے جو عدالت میں موجود رہے اور انہوں نے جولائی میں اعتراف جرم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار بھی کیا۔

عدالت کے مطابق شیخ حسینہ کو چھ افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ حکمران جماعت عوامی لیگ اب سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتی۔

ادھر فیصلے کے اعلان کے وقت ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی دیکھے گئے۔

بنگلادیش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق یا موجودہ سربراہِ حکومت کے خلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے ایسا فیصلہ سنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ مقدمے کے دلائل 23 اکتوبر کو مکمل ہوئے تھے اور چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کے ساتھ اٹارنی جنرل محمد اسد الزماں نے اختتامی دلائل دیے تھے۔

شیخ حسینہ اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں اور خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ ان کے خلاف جاری سخت عدالتی کارروائی نے ملک کی سیاسی فضا میں مزید ہلچل پیدا کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

میرےجو اثاثے آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، فیصل راٹھور

آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز...

آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق آؤٹ،فیصل ممتاز راٹھور نیا قائد ایوان منتخب

  آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف پاکستان...

وفاقی دستوری عدالت نے باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز...