وفاقی دستوری عدالت نے باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا

Date:

وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور آئندہ ہفتے کی پہلی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے، جس سے آئینی عدالتی نظام میں ایک نئے مرحلے کی شروعات ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کی تشکیل مکمل کرتے ہوئے تین بینچ قائم کیے ہیں۔ بینچ نمبر ایک کی سربراہی چیف جسٹس خود کر رہے ہیں، جن کے ساتھ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔

اسی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرۂ عدالت نمبر دو میں ابتدائی سماعت کرکے عدالت کے عملی آغاز کا اعلان کیا۔ کاز لسٹ کے مطابق اگلے ہفتے چیف جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے، جبکہ بینچ نمبر دو کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کریں گے اور وہ کورٹ روم نمبر دو میں سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر تین جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل ہے جو کورٹ روم نمبر تین میں آئینی مقدمات کی سماعت کرے گا۔ عدالت کی تشکیل اور کاز لسٹ کے اجرا کے بعد توقع ہے کہ عدالت اہم آئینی امور اور زیرِ التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے گی۔

انتظامی امور کو فعال بنانے کے لیے بھی اہم تقرریاں کی گئی ہیں، جن میں سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو عدالت کا رجسٹرار اور مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے طبی شرائط مزید سخت کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد حج کی ادائیگی کے اہل نہیں ہوں گے۔

نئے قواعد کے مطابق وہ تمام افراد جو سفر، مشقت یا ہجوم میں رہنے کی جسمانی سکت نہ رکھتے ہوں یا ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوں جن سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے، انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق شدید اعصابی، دماغی یا نفسیاتی امراض کے مریض، خاص طور پر کمزور یادداشت یا ڈیمینشیا کے شکار افراد حج میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پھیپھڑوں یا جگر کے ایڈوانس مرحلے کی بیماریوں میں مبتلا مریض، ٹی بی، وائرل ہیمرج بخار اور کینسر کے مریضوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی کیونکہ ان کے لیے سفر اور گرمی شدید طبی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ ہر عازم کی فٹنس کا جائزہ میڈیکل افسر کرے گا اور جو افراد طبی طور پر فٹ نہ پائے گئے، انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی حکام ایئرپورٹ پر فٹنس سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی کریں گے اور جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے وارننگ جاری کی ہے کہ دورانِ حج اگر کوئی عازم شدید بیمار پایا گیا تو اسے فوری طور پر واپس بھیج دیا جائے گا اور اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2026 میں صرف وہی افراد سفر کرسکیں گے جو مقررہ طبی معیار پر پورا اترتے ہوں، تاکہ حرمین شریفین میں موجود لاکھوں زائرین کی صحت اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ جموں و...

وفاقی دستوری عدالت کے چیف جسٹس نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا

اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس...