ایف سی بلوچستان نارتھ کی 68 ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

Date:

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں کور کمانڈر بلوچستان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تقریب میں پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 89 خواتین نے تربیت مکمل کر کے ایف سی بلوچستان نارتھ میں شمولیت اختیار کی، جنہیں لیڈی سولجرز کے طور پر نہ صرف بلوچستان اور پاکستان کا فخر بلکہ نوجوان خواتین کے لیے مثالی رول ماڈل بھی قرار دیا گیا۔

مہمانِ خصوصی نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والی تمام لیڈی سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔ پریڈ میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور دیگر معزز شخصیات کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی لیڈی سولجرز میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقامی بلوچ خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو بھی سراہا گیا، جو ایف سی بلوچستان نارتھ میں مقامی خواتین کی اہم شمولیت کا مظہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...