سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں،15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے طور پر کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک آپریشن میں 10 اور دوسری کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کلاچی میں دہشت گردوں کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...