سال 2022 کے نومبر میں دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کر کے راتوں رات وائرل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ میٹرک میں تین بار فیل ہو چکی تھیں اور چوتھی کوشش میں پاس ہوئیں۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی پڑھائی میں دقت پیش آتی تھی اور اسی وجہ سے بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دوستوں کے اصرار پر وہ امتحان دیتی رہیں اور بالآخر میٹرک مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
عائشہ اظہر 2022 میں ایک شادی میں ریکارڈ کی گئی ڈانس ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں، جس نے انہیں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شہرت دلا دی۔ وہ اب ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے پراعتماد نہیں، کیونکہ ماڈلنگ ان کا اصل شوق ہے اور وہ اپنا وقت اسی شعبے پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔ عائشہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی وائرل ویڈیو اُس وقت ریکارڈ ہوئی جب ان کی عمر 14 برس تھی، جبکہ اب وہ 18 سال کی ہیں۔


