خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

Date:

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 20 اور 21 نومبر کو دو الگ مقامات پر کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں سکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

 آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج مارے گئے۔ دونوں آپریشنز کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...

افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ائیر اسٹرائیکس، کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات افغانستان...

چینی نئے سال کی آمد، سی پیک منصوبوں پر چینی ملازمین کے لیے شاندار تقریبات

چینی نئے سال کی آمد پر پاکستان میں جاری...

پاکستان میں رجسٹرڈ آبادی 22 کروڑ 70 لاکھ، نادرا کی سالانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے...