مہنگی کتابیں اورکاپیاں،یونیفارم فروخت کرنےکا الزام،17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری

Date:

مسابقتی کمیشن نے مہنگی کتابیں،کاپیاں اور یونیفارمز فروخت کرنے کے الزام میں ملک کے 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق کمیشن نے اسکولوں کو 14 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر ساڑھے 7 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن اسکول سسٹمز کو نوٹس جاری کیے گئے، وہ طلبہ کو لوگو والی مہنگی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کر رہے تھے۔

کمیشن کی جانچ میں لوگو والی کاپیاں عام مارکیٹ کے مقابلے میں 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں۔ والدین سستے متبادل ذرائع سے خریداری نہیں کر سکتے، جس کے باعث وہ ’یرغمال صارفین‘ بن جاتے ہیں، اور یہ عمل کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

مسابقتی کمیشن نے کہا کہ ملک بھر میں ان نجی اسکول سسٹمز کے ہزاروں کیمپس ہیں اور ان کی پالیسیوں سے لاکھوں طلبہ اور والدین متاثر ہوتے ہیں۔

نئے ایڈمیشن کے اخراجات اور سفری مسائل کے باعث والدین کے لیے اسکول تبدیل کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس صورتحال سے اسٹیشنری اور یونیفارم فروخت کرنے والے ہزاروں چھوٹے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کے پہلے جہاز کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ...

پی ایس ایل میں شامل ہوئیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی ٹیمیں

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں...

قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زیرو ٹالرنس ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ، جدید ٹریننگ نظام کا معائنہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج...