دبئی ایئر شو میں پرواز کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق

Date:

دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس نمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

دبئی ایئر شو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد دبئی حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جبکہ طیارہ گرنے اور دھماکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ واقعے کے بعد دبئی ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شو کے آخری روز طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث تیزی سے نیچے آ کر زمین سے ٹکرا گیا۔

خیال رہے کہ شو کے ابتدائی دنوں میں بھی بھارتی طیارہ تیجس کے پویلین میں تیل لیک ہونے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد تیجس کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے؛ اس سے قبل راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران ایک طیارہ تباہ ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے رائزنگ اسٹارز...

بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ...

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی...