سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست

Date:

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار انداز میں اپنا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر پاکستانی بولرز کے سامنے اس کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 20 اور بابر اعظم نے 16 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کو اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی نے فائنل تک رسائی کے امکانات مزید روشن کر دیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن

پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی سمت میں پُرعزم...

ایس سی او کا تاریخی اقدام، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز کا قیام

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں...

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

امریکی کانگریس کی تازہ رپورٹ میں آپریشن سندور کی...