بنوں پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دیسی آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

Date:

تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ضلع بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پل کو دہشتگردوں نے دیسی آئی ای ڈی سے اڑانے کی کوشش کی جسے بنوں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

شر پسندوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو دوا پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے بروقت ناکام بنا دیا جس کے باعث عوامی انفراسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔

 

اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی سکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کے زیر استعمال انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار...

پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن

پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی سمت میں پُرعزم...

ایس سی او کا تاریخی اقدام، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز کا قیام

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں...