ہیما مالنی نے ابھیشیک بچن کو داماد بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی، ایشا دیول کا انکشاف

Date:

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے اکلوتے بیٹے امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو داماد بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

چند ماہ قبل بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر نے اداکارہ ایشا دیول سے ایک انٹرویو میں پوچھا کہ کیا ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ وہ ابھیشیک بچن کو اپنا داماد بنانا چاہتی ہیں۔

اس پر ایشا دیول نے کہا کہ والدہ بہت پیاری ہیں اور انہوں نے ابھیشیک کا نام اس لیے رکھا کیونکہ وہ اس وقت سب سے اہل بیچلر تھے۔ تاہم، میں ابھیشیک سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور میرے لیے وہ بڑے بھائی کی طرح تھے، لہذا میں نے والدہ سے معذرت کی۔

کرن جوہر نے بعد میں پوچھا کہ کیا ہیما مالنی نے وویک اوبرائے کا نام بھی شادی کے لیے رکھا تھا، جس پر ایشا نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ بہت کچھ سوچ سکتی ہیں، مگر وویک میرے لیے مناسب نہیں تھے۔

واضح رہے کہ ایشا دیول نے بھرت تختانی سے 2012 میں شادی کی تھی، جن کے ہاں 2017 اور 2019 میں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ بعد ازاں 2024 میں جوڑے نے شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چینی کمپنی نے نیا ہائپر سونک میزائل YKJ-1000 متعارف کروا دیا

بیجنگ: چینی نجی خلائی کمپنی Lingkong Tianxing Technology نے...