مری گلاس ٹرین کب چلے گی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Date:

مری میں گلاس ٹرین کب چلے گی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری گلاس ٹرین منصوبے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق یہ ٹرین لیک ویو پارک اسلام آباد سے مری بس اسٹاپ تک چلائی جائے گی۔

مریم نواز کے فیس بک اکاؤنٹ پر بتائی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ گلاس ٹرین کا روٹ لیک ویو پارک اسلام آباد، چھتر پارک، گھوڑا گلی اور مری بس اسٹاپ کے قریب قائم کیے جانے والے اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا۔

منصوبے کے لیے دو قسم کے کرائے مقرر کیے گئے ہیں جن میں اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت 500 روپے اور پریمیئم ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے۔

گلاس ٹرین اسلام آباد سے مری تک کا سفر صرف 40 منٹ میں مکمل کرے گی جبکہ اس میں استعمال ہونے والی گاڑیاں الیکٹرک اور ماحول دوست ہوں گی۔ سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...