بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کو گرفتار ہوئے 845 روز گزر چکے ہیں اور گزشتہ چھ ہفتوں سے انہیں مکمل بے خبری کے ماحول میں ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا جا رہا ہے۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان سے ان کی بہنوں کی ہر ملاقات روک دی گئی ہے، نہ فون کال کی اجازت ہے، نہ کوئی ملاقات، اور نہ ہی ان کی زندگی کے بارے میں کوئی اطلاع دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا بھائی اپنے والد سے کسی بھی طرح رابطہ نہیں کر پا رہے، جبکہ یہ صورتحال کسی حفاظتی اقدام کا حصہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیدا کی گئی ہے تاکہ عمران خان کی حالت کو چھپایا جا سکے اور خاندان کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔

قاسم خان نے خبردار کیا کہ پاکستانی حکومت اور اس کے سرپرست عمران خان کی حفاظت اور ان کی مبینہ تنہائی کے ممکنہ نتائج کی مکمل قانونی، اخلاقی اور بین الاقوامی ذمہ داری اٹھائیں گے۔
انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور جمہوری آوازوں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی زندگی کی حالت کی تصدیق کی جائے
عدالت کے مطابق رسائی دی جائے، غیر انسانی تنہائی کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں سیاسی بنیادوں پر قید رکھنے کا سلسلہ بند کر کے رہائی دی جائے۔


