فافن نے آئینی ترمیم سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس پر رپورٹ جاری کردی

Date:

فافن نے قومی اسمبلی کے 21ویں اجلاس سے متعلق اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجلاس سات اہم قوانین کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جبکہ 27ویں آئینی ترمیم بھی واضح اکثریت کے ساتھ منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آئینی ترمیم سے عدالتی، انتظامی اور عسکری ڈھانچوں میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

فافن کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر مجموعی طور پر دس گھنٹے چار منٹ بحث ہوئی، جس میں 57 ارکانِ اسمبلی نے حصہ لیا۔

حکومتی اتحاد نے بحث کے دوران پانچ گھنٹے پینتالیس منٹ اظہارِ خیال کیا، جو مجموعی وقت کا 57 فیصد بنتا ہے، جبکہ اپوزیشن نے چار گھنٹے انیس منٹ بحث کی، جو کل مدت کا 43 فیصد تھا۔

ترمیم کی منظوری کے روز ایوان میں 296 ارکان موجود تھے، یوں حاضری 91 فیصد رہی، جو قانون سازی کے عمل میں بھرپور شمولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

اجلاس کے دوران متعدد اہم بل بھی منظور کیے گئے، جن میں پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2025، پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو تشدد بل 2024 بھی ایوان سے منظور ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ بل ایک ہی روز قواعد معطل کرکے پیش کیے گئے اور قواعد 288 کے تحت معمول کا قانون سازی کا طریقہ کار عارضی طور پر معطل کیا گیا، جس کے باعث وفاقی قانون سازی کی رفتار مزید تیز رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی شہر منی ایپولس میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی  کے اہل...

ایران میں گرفتار مظاہرین میں سے کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی...

ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...