پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی،سہ فریقی سیریز اپنے نام کرلی

Date:

 پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کا دیا گیا 115 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 34 گیندوں پر ذمہ دارانہ 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ صائم ایوب نے 36 رنز، صاحب زادہ فرحان نے 23 رنز، کپتان سلمان علی آغا نے 14 رنز جبکہ فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے پاون رتھنایک نے 2 جبکہ وانندو ہاسارنگا اور ایشان مالینگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لنکن ٹیم کی پہلی وکٹ 20 کے مجموعے پر گری، تاہم اس کے بعد کامل مشارا اور وکٹ کیپر کوسال مینڈس نے 64 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ 84 کے اسکور پر مینڈس کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک شکار کیا۔ شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی اور شائقین کرکٹ کو ایک اور یادگار فتح کا تحفہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی شہر منی ایپولس میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی  کے اہل...

ایران میں گرفتار مظاہرین میں سے کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی...

ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...