کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق معصوم ابراہیم کو کے ساتھ سپرد خاک کردیا

Date:

کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ننھے ابراہیم کی لاش گھر پہنچتے ہی علاقے میں کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

ابراہیم کی نمازِ جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ کی مریم مسجد میں ادا کی گئی، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکنِ سندھ اسمبلی شارق جمال اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ تدفین شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ نیپا کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے معصوم ابراہیم کی لاش 15 گھنٹے کی تلاش کے بعد برآمد ہوئی تھی، جس نے شہری انتظامیہ کی غفلت پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی شہر منی ایپولس میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی  کے اہل...

ایران میں گرفتار مظاہرین میں سے کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی...

ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...